نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ریپ کے بڑھتے واقعات کے پیش نظرہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما اور مہارشٹر میں وزیر گلاب راو پٹیل نے خواتین کو مشور ہ دیا ہے کہ وہ لپ سٹک کے ساتھ اپنی حفاظت کے لیے خنجر اور مرچ پاوڈر ساتھ رکھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے وزیر نے کہا کہ ان دنوں بہت برے واقعات ہو رہے ہیں۔بھارتی وزیر نے کہا کہ میں خواتین سے درخواست کروں گا اپنے ساتھ لپ اسٹک کے علاوہ خنجر اور مرچ پاوڈر اپنی حفاظت کے لیے ساتھ رکھا کریں۔