لاہور، فواد چودھری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

 کارکنان کو جلا ئو گھیرائو  پر اکسانے،گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے الزامات ہیں
لاہور(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف مختلف مقدمات پر سماعت کی، فواد چودھری آج عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر وکلا کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کے وکیل سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لئے فواد چوہدری پر مختلف مقامات پر کارکنان کو جلا ئو گھیرائو  پر اکسانے اور پولیس کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے الزامات ہیں، ان کے خلاف جناح ہائو س کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقدمات درج ہیں