لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ میں فلم سٹار نرگس کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر فرنزک رپورٹ طلب کرتے ہوئے نگار چودھری کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کر دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے اداکارہ یاسمین تبسم عرف نگار چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت سرکاری وکیل نے فرانزک رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگی لی۔