سپریم کورٹ نے کروڑوں کے فراڈ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کر لی

 اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم محمد جہانزیب کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالتِ عظمیٰ میں سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور متاثرین کے وکیل کی جانب سے انتہائی سنگین انکشافات سامنے آئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم 41 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث ہے اور اس نے 1,000 سے زائد متاثرین سے رقم ہتھیا رکھی ہے، جبکہ 600 سے زائد متاثرین کی براہ راست شکایات بھی موجود ہیں