صرف پائلٹ انجن پر گولیاں چلیں، جعفر ایکسپریس پر حملہ نہیں ہوا: ترجمان ریلوے

لاہور(آئی این پی )  ترجمان ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی خبروں کی تردید کردی۔ترجمان ریلویز کے مطابق ٹرین کی روانگی سے پہلے حفاظتی نگرانی  کیلئے  پائلٹ انجن بھیجا جاتا ہے،  پیر کو صبح 10 بجے نگرانی کے  لئے بھیجے گئے پائلٹ انجن پر3 گولیاں چلائی گئی تھیں۔ترجمان ریلویز کا کہناہے کہ خطرہ محسوس ہوتے ہی ٹرین کو محفوظ مقام پر روک لیا گیا تھا اور تمام مسافرمحفوظ ہیں۔