ڈیڑھ برس میں ایل ڈی اے کی مخصوص گاڑیاں دستاویزات نہ پہنچا سکیں
لاہور ( کرائم رپورٹر )ایل ڈی اے کا ایٹ ڈور سٹیپ ڈلیوری سروس منصوبہ ناکام ہونے لگا۔تفصیل کے مطابق سینئرسٹیزن کی سہولت اور دیگر افراد کو ایل ڈی اے کے چکروں سے بچانے کیلئے اتھارٹی انتظامیہ نے ایل ڈی اے ایٹ ڈور سٹیپ ڈلیوری سروس متعارف کر ائی ،سروس سے اتھارٹی کو ریونیو بھی حاصل ہونا تھا اور ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر درخواست کنندگان کا بوجھ بھی کم ہونا تھا۔ 75 سال اور اس سے زائد افراد کو ایل ڈی اے سے متعلقہ جوابات اور دستاویزات ان کے گھر کی دہلیز پر لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن ایل ڈی اے کی یہ کاوشیں کسی بھی کام نہ آئیں۔ایٹ ڈور سٹیپ پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے دو خصوصی گاڑیاں خریدی گئیں جن کے ذریعے دستاویزات اور بائیو میٹرک سہولت گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا تھی۔ گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران مخصوص کی گئی گاڑیاں دستاویزات ڈلیور نہ کرسکیں۔ ایک بھی روز گاڑی کے ذریعے ڈلیوری سروس نہ ہوسکی۔گورننگ باڈی کی منظوری کے باوجود منصوبے کا باقاعدہ آغاز نہ ہوسکا۔