نیشنل رجسٹریشن امتحان سٹیپ ون کی تاریخ تبدیل ،8نومبر کو ہوگا

لاہور(آئی این پی )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن سٹیپ ون کی تاریخ تبدیل کردی۔پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن سٹیپ ون اب 11 اکتوبر کے بجائے 8 نومبر کو منعقد ہوگا۔ اعلامیہ  مطابق امتحان کی تاریخ ناگزیر وجوہات کی بنا پر تبدیل کی گئی ہے،پی ایم ڈی سی نے این آر ای سٹیپ ون کی تاریخ تبدیلی کا پبلک نوٹس جاری کر دیا۔  واضح رہے کہ نیشنل رجسٹریشن ایگزام بیرون ملک سے میڈیکل گریجویٹس کا لائسنسنگ امتحان ہے۔