شوہر کی گرفتاری کے معاملے میں اداکارہ نادیہ حسین ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گی

شوہر کی گرفتاری کے معاملے میں اداکارہ نادیہ حسین ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گی

ایف آئی اے نے شوہر کی گرفتاری کے معاملے میں اداکارہ نادیہ حسین کو طلب کر لیا

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اداکارہ نادیہ حسین کو شوہر کی گرفتاری کے حوالے سے پیشی کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نادیہ حسین کو 14 اپریل کو دوپہر 1:30 بجے ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق نادیہ حسین کو کیس سے متعلق ضروری دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے اکاؤنٹ میں شوہر کی جانب سے کروڑوں روپے منتقل کیے گئے ہیں، جن کے بارے میں حکام نادیہ حسین سے وضاحت طلب کریں گے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ نادیہ حسین سے مختلف سوالات کیے جائیں گے تاکہ کیس کی تحقیقات آگے بڑھائی جا سکیں۔