پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، کیا مجھے وصیت لکھنی چاہیے؟ جنوبی کورین مسافر کی والدہ کا افسوسناک بیان

پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، کیا مجھے وصیت لکھنی چاہیے؟ جنوبی کورین مسافر کی والدہ کا افسوسناک بیان

جنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر بوئنگ 737 طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے دل دہلا دینے والے پیغامات سامنے آئے ہیں۔

 حادثے کے وقت طیارے میں 181 افراد سوار تھے جن میں سے 179 ہلاک ہوگئے جبکہ دو کو بچا لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق، حادثے کے کچھ لمحے قبل ایک مسافر نے اپنی والدہ کو ایک پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا کہ "ایک پرندہ طیارے کے پروں سے ٹکرا گیا ہے، کیا مجھے اپنی وصیت لکھ دینی چاہیے؟" اسی طرح دیگر مسافروں کے لواحقین کو بھی اس طرح کے پیغامات موصول ہوئے۔طیارے کے حادثے میں سب سے بزرگ مسافر کی عمر 78 سال تھی جبکہ سب سے کم عمر مسافر 3 سالہ بچہ تھا۔ حادثے کے بعد موان ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور ایئر لائن کے سی ای او نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معافی مانگی۔