پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری، توانائی شعبے میں بجلی کی قیمت میں کمی پر اتفاق
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر ہونے والی ملاقات میں پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی پر راضی کر لیا۔مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف سے طویل سیشن کے بعد بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1.5 سے 2 روپے تک کمی کرنے پر اتفاق ہوا۔ اس فیصلے پر عملدرآمد اپریل سے متوقع ہے۔تاہم، بجلی کے ٹیرف میں کمی سے پہلے تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے حوالے سے آئی ایم ایف کو نیا جامع منصوبہ پیش کرنا ہوگا۔