آئی ایم ایف نے حکومت کی سستی بجلی فراہم کرنے کی تجویز مسترد کر دی

آئی ایم ایف نے حکومت کی سستی بجلی فراہم کرنے کی تجویز مسترد کر دی

حکومت پاکستان نے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز دی تھی۔

 اس مقصد کے لیے، وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مشاورت کی۔ تاہم، آئی ایم ایف نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ دینا ممکن نہیں ہے، اور سیلز ٹیکس میں کمی سے ٹیکس اہداف کا حصول مشکل ہو جائے گا۔اس سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر آئی ایم ایف سے بات چیت کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ تاہم، آئی ایم ایف کی جانب سے سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز مسترد ہونے کے بعد، عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔