واشنگٹن(آئی این پی)ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی انتظامات میں انتخابی نتائج دیکھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد پارٹی ورکرز اور مہمانوں کے ہمراہ انتخابی نتائج دیکھنے کے لیے الیکشن آفس میں انتظامات کیے۔الیکشن آفس میں تمام بڑے نیوز چینلز کی سکرینیں لگا ئی گئی تھیں، یہ انتظام ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی واچ پارٹی کے مقام کے اندر قائم کیا گیا ، جہاں ان کے حامیوں اور قوم سے خطاب کے لیے سٹیج بھی تیار کیا گیا ۔