فلوریڈا کے قریب نجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، تمام 11 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب سمندر میں گرنے والے نجی طیارے میں سوار تمام 11 افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے جنہیں کئی گھنٹوں بعد لائف بوٹ سے ریسکیو کر لیا گیا۔ امریکی کوسٹ گارڈ اور فضائیہ حکام کے مطابق دو انجنوں پر مشتمل ٹربو پروپ طیارہ بہاماس سے فلوریڈا جا رہا تھا کہ اٹلانٹک سمندر میں میلبورن کے ساحل سے تقریبا 80 میل دور حادثے کا شکار ہوگیا