کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے

برطانیہ میں ٹیک آف کے دوران پہیہ نیچے گرنے کے باوجود طیارے کی بحفاظت لینڈنگ 
بگوٹا،لندن (آئی این پی)کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر  ملکی میڈیا کے مطابق 15 افراد کو لے جانے والا  طیارہ  وینزویلا کے ساتھ مشرقی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا۔ائیرٹریفک کنٹرولر نے بتایا کہ کوکوٹا سے اوکانا جانے والی پرواز سے لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ہی رابطہ منقطع ہوا، تاہم کچھ دیر بعد طیارے تباہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔طیارے میں کولمبیا کانگریس کے  ایک نمائندے سمیت 13 مسافر  اور  2 کریو ممبر  سوار تھے۔  حکام نے  خراب موسمی حالات کو  حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے