پاکستان میں گورنر راج کی کئی مثالیں موجود ہیں،گورنر راج قانونی عمل ہے،کوئی مارشل لا نہیں
اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کاچیلنج خیبرپختونخوا کو درپیش ہے:وفاقی وزیرپارلیمانی امور
اسلا م آباد (آئی این پی )وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امورطارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے لیکن ابھی تک حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گورنر راج کی اس سے پہلے کئی مثالیں موجود ہیں،گورنر راج ایک قانونی عمل ہے،کوئی مارشل لا نہیں۔اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کاچیلنج خیبرپختونخوا کو درپیش ہے،وفاقی حکومت کوشش کررہی ہے کہ دہشتگردی کو کنٹرول کیا جائے،سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دے رہی ہیں۔کیا خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف اپنا فرض پورا کررہی ہے ؟کیا وزیراعلی خیبرپختونخوا اپنی ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں۔کیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مسائل حل ہوجائیں گے ؟کیا بانی سے ملاقات کے علاوہ ملک میں اور کوئی ایشو نہیں رہ گیا