ہمایوں افضل کی عالمی رہنما کی موت اور عالمی جنگ بارے پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی

 پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش میں شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آئے گا :ماہر فلکیات
لاہور(خصوصی رپورٹر)ماہر فلکیات ہمایوں افضل کہتے ہیں شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آئے گا جبکہ یکم شوال 21 مارچ بروز ہفتہ ہو گی  عید الفطر کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش میں شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آئے گا ، چاند کی پیدائش 19 مارچ کو ہو جائے گی مگر  تحت الشعاع ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آئے گا ،سعودیہ ، یو اے ای ، کینیڈا برطانیہ وغیرہ جیسے ممالک میں یکم شوال 20 مارچ کو ہو گی ، جبکہ سعودی عرب چاند کی پیدائش سے فیصلہ کرتا ہے یاد رہے کہ چند ماہ پہلے لوگ 2026 کی جہاں مبارک باد پیش کر رہے تھے وہاں ہمایوں افضل نے 2026 میں عالمی رہنماؤں کے متعلق ستاروں کی روشنی میں پشن گوئی کی تھی کہ اچانک کسی عالمی رہنما کی موت واقع ہو گی جس سے امن کا توازن برقرار نہ رہ سکے گا جو آج ایران کے رہنما آیت اللہ خامنہ کی شہادت کے بعد موجودہ حالات عالمی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہیں اور ماہر فلکیات ہمایوں افضل نے یہ بھی پیشن گوئی کی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی سطح پر امن بحال کرنے کی کوشش کریں گے جو آج کل خود ہی جنگ شروع کر امن کی بحالی کی طرف گامزن ہیں