فیلڈ مارشل اور ٹرمپ عالمی امن برقرار رکھنے میں کردار ادا کرینگے:ہمایوں افضل

 نئے سال میں پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں حکومتوں کی تبدیلی اور مارشل لاء لگنے کا امکان ہے
مارچ‘ اپریل سے پاکستان کی قسمت کا ستارہ خوب چمکے گا معاشی اقتصادی حالات بہت بہتر ہوں گے
 بھارت میں علیحدگی پسند تنظیمیں زور پکڑیں گی‘یکم رمضان19فروری کو ہوگا:ماہر فلکیات کی نئے سال کیلئے پیش گوئیاں
لاہور(خصوصی رپورٹر) ماہر فلکیات ہمایوں افضل نے 2026 کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے حوالے سے بڑی پیشن گوئی کی ہے‘انہوں نے کہا ہے انڈیا اور پاکستان سمیت بعض حکومتوں کی تبدیلی کے ساتھ مارشل لاء  نافذ ہونے کا امکان ہے دونوں ممالک کی عوام اور حکومتوں کے درمیان فاصلہ بڑھے گا‘ غربت بے روزگاری کی وجہ سے عوام اور حکومتوں کے درمیان دنگا فساد جلسے جلوس نکلیں گے ‘عالمی امن قائم نہ رہ سکے گا ‘صدر ٹرمپ فیڈ مارشل عاصم منیر مل کر عالمی امن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے مارچ اپریل2026 سے پاکستان کی قسمت کا ستارہ خوب چمکے گا معاشی اقتصادی حالات بہت بہتر ہوں گے بھارت میں علیحدگی پسند تنظیمیں زور پکڑیں گی مودی سرکار کی مشکلات میں اضافہ ہوگا دنیا کے نقشے پر نیا ملک ابھرے گا قدرتی آفات و مالی نقصان کا خدشہ رہے گا کسی اہم سیاسی شخصیت کی اچانک موت سے صدمہ لاحق ہوگا ‘ اس سال سورج گرہن 17 فروری 2026 بروز منگل چاند گرہن تین مارچ 2026 بروز منگل دوسرا سورج گرہن 12 اگست 2026 بروز بدھ دوسرا چاند گرہن 28 اگست 2026 بروز جمعہ ہو گا ‘ اس مرتبہ یکم رمضان 19 فروری بروز جمعرات کو ہوگا یکم شوال 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی اس سال 30 روزے ہوں گے