کراچی میں نیگلیریا سے رواں برس کی پہلی ہلاکت

 کراچی (آ ئی این پی )کراچی میں نیگلیریا فولیری سے 36 سالہ خاتون انتقال کر گئیں۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی رہائشی خاتون 23 فروری کو نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں جو کہ نیگلیریا فولیری سے  رواں برس کی پہلی ہلاکت ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ خاتون نے 18 فروری کو علامات محسوس کیں  جس کے بعد انھیں 19 فروری کو اسپتال میں داخل کیا گیا