کراچی، رواں سال مہلک وائرس نیگلیریا سے پہلی ہلاکت

کراچی(آئی این پی )کراچی میں دماغ کھانے والے مہلک وائرس نیگلیریا نے سال کی پہلی جان لے لی ۔ کورنگی نمبر 4 کا رہائشی شخص، جو دو بچوں کا باپ تھا، نجی اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گیا ۔طبی ماہرین کے مطابق جاں بحق ہونے والے شہری کی سوئمنگ کی کوئی ہسٹری نہیں تھی، جس سے یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ نیگلیریا اب گھروں اور مساجد میں سپلائی ہونے والے نلکے کے پانی میں پھیل چکا ہے