فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں گذشتہ سال کی طرح رواں برس بھی اجتماعی قربانی کے رجحان میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔شہریوں نے بتایاکہ گذشتہ چند برس سے بکروں اور دنبوں کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے شہریوں میں اجتماعی قربانی کا رجحان فروغ پارہا ہے کیوں کہ اجتماعی قربانی میں رقم کی بچت کے ساتھ ساتھ شہری بہت سی فکروں سے آزاد ہو جاتے ہیں۔