عوام کو ترقی چاہیے ،مسائل کا حل چاہئے مہنگائی میں کمی چاہئے، اب عوام دیکھ رہی ہے معیشت بہتر ہو رہی ہے حالات بہتر ہو رہے ہیں
عوام کو پتہ چل گیا ہے بدتمیزی بدتہذیبی اور خدمت میں کیا فرق ہے: پارلیمنٹ اجلاس کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا لوگوں میں اب شعور آ چکا ہے،اپوزیشن نے بدتمیزی ، بدتہذیبی کی بنیاد رکھی ہے، اس کا نشانہ اب یہ خود بن رہے ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بد تہذیبی اور بد تمیزی کی بنیاد انہوں نے رکھی ہے اور اس کا نشانہ اب یہ خود بن رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس بدتہذیبی اور بدتمیزی کا معاملہ مستقل طور پر اب ختم ہونے جا رہا ہے، اس نے اپنا لائف سیکل مکمل کر لیا، لوگوں میں اب شعور آ چکا ہے عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ترقی چاہیے ،اپنے مسائل کا حل چاہئے مہنگائی میں کمی چاہئے۔مریم نواز نے کہا کہ اب جب عوام دیکھ رہی یے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے حالات بہتر ہو رہے ہیں تو انہیں پتہ چل گیا ہے کہ بدتمیزی بدتہذیبی اور خدمت میں کیا فرق ہے۔، یہ ایک ڈائنگ چیز ہے جو ختم ہو رہی ہے اور جلدی ختم ہو جائے گی۔