اب گرفتار تو نہیں کرو گے : شیر افضل ، ہم گرفتار نہیں کریں گے ہم تو مجبور تھے: پولیس حکام کا جواب
اسلام آباد( خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت کو پولیس کے اعلیٰ حکام نے پارلیمنٹ ہا ئوس کے باہر گلے سے لگا لیا۔شیر افضل نے کہا کہ اب گرفتار تو نہیں کرو گے جس پر پولیس حکام نے کہا کہ ہم گرفتار نہیں کریں گے ہم تو مجبور تھے۔پیر کے روز صدارتی خطاب کے بعد جب شیر افضل پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے تو پولیس کے اعلیٰ حکام جو کہ ٹاپ لیول کے رینک میں شمار کیے جاتے ہیں، ا ?کر انہوں نے شیر افضل کو گلے لگا لیا۔ شیر افضل نے کہا ہے کہ جس دن عمران خان نے حکم دیا لاکھوں افراد کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچ جائوں گا۔عید کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگائوں گا ،عمران خان کی رہائی تک یہ کیمپ جاری رہے گا۔