پچھلے سال ہال کے اندر لوگوں کے چہروں پر پریشانی تھی آج ان پر امید بھی ہے اور مسرت بھی
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، اب مہنگائی ختم ہونے کا زمانہ شروع ہونے والا ہے۔پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال ہال کے اندر لوگوں کے چہروں پر پریشانی تھی لیکن آج پارلیمنٹیرینز کے چہرے دیکھ رہا ہوں تو ان پر امید بھی ہے اور مسرت بھی۔ آج پاکستان کے لیے ایسی ابتدا ہے جس سے ملک مضبوط ہو گا۔