اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر کیلئے رانا ثناء اللہ اور پرویز رشید کے ناموں پر مشاورت جاری ہے اورپارلیمانی لیڈر کے بارے حتمی فیصلہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کریں گے جبکہ پارٹی رہنمائوں کی اکثریت نے رانا ثناء اللہ کے حق میں رائے دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد سے سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر کا عہدہ خالی ہے ۔میاں نواز شریف سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر کی تقرری کے لیے مشاورت کررہے ہیں