ماحولیاتی تبدیلیوں سے ملک کو خطرات کا سامنا ہے: شیری رحمان

 ہمیں متبادل توانائی کے حوالے سے سب سے پہلے خود پر  چیزیں لاگو کرنی ہوں گی
بھارت سے فصلیں جلانے سے   دھواں آرہا ہے ‘پنجاب  میں آلودگی گاڑیوں کے باعث ہے
        اسلام آباد (بیورو رپورٹ )پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے  ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک کو خطرات کا سامنا ہے۔پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے   سینیٹر شیری رحمان نے کہا بھارت سے فصلیں جلانے سے یہ دھواں آرہا ہے لیکن ہمیں خود بھی سوچنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آلودگی گاڑیوں کے باعث ہے، میرے خیال میں آلودگی ایک سیریل کلر ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک کو خطرات کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے اس قسم کی تباہی پہلے نہیں دیکھی تھی جو 2022 میں دیکھی۔شیری رحمان نے مزید کہا کہ نومبرکے مہینے میں اس ہال میں ایئرکنڈیشنڈ لگے ہیں جو باعثِ تشویش ہے، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے، موسمیاتی تبدیلی سے ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔