لاہور(نیٹ نیوز )چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے روبوٹس تعینات کر دیے گئے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے ڑی جیانگ کے شہر ہانگڑو میں ٹریفک کو کنٹرول کے لیے 15روبوٹس تعینات کیے گئے ہیں۔چین میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس کی ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔وائرل ویڈیوز میں روبوٹس قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بناتے اور گاڑیوں کو ہارن بجانے سے روکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔حکام کے مطابق، یہ اقدام تعطیلات کے دوران ٹریفک میں اضافے سے نمٹنے میں ٹریفک پولیس کی مدد کے لیے اْٹھایا گیا ہے۔ہانگڑو میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے روبوٹس کو تعینات کرنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے، کیونکہ یہ شہر ٹیک پاور ہاؤسز کا گھر ہے اور یہاں ڈیپ سیک جیسی کئی اے آئی کمپنیاں موجود ہیں۔