چین میں چھوٹے روبوٹ نے 12 بڑے روبوٹس کو اغوا ء کرلیا، ویڈیو وائرل

شنگھائی(آئی این پی)انسان کا دوسرے انسان کو اغوا کرنا تو سمجھ آتا ہے مگر روبوٹ کا دوسرے روبوٹ کو اغوا کرنا ایک عجیب سی بات لگتی ہے۔مگر حال ہی میں ایسا حقیقت میں ہوا کہ جب شنگھائی میں ایک روبوٹکس کمپنی کے شوروم سے 12 بڑے روبوٹس کو کسی دوسری کمپنی کے تیار کردہ روبوٹ نے اغوا کرلیا۔گزشتہ ایک ہفتے سے، چینی سوشل میڈیا پر ایک عجیب و غریب واقعے سے متعلق بحث جاری ہے۔روبوٹ کو اغوا کرنے کے مناظر ایک چینی روبوٹک کمپنی کے سی سی ٹی وی کیمرہ کی جانب سے محفوظ کیے