بیجنگ(خصوصی رپورٹ )چین نے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد پر مشین گن سے لیس روبوٹوں کو تعینات کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہمالیائی علاقے میں نگرانی، لاجسٹکس اور دفاعی گشت کو انسانوں کی مداخلت کے بغیر مستقل طور پر انجام دینا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے روبوٹس کی تعیناتی سرحدوں پر جنگی حکمت عملی کو بدل دے گی۔ اب سرحدیں صرف انسانوں کی نگرانی کے بجائے، جدید ٹیکنالوجی جیسے نائٹ ویڑن کیمرے، سی سی ٹی وی اور موشن سینسرز سے لیس ہوں گی