بیجنگ(آئی این پی)چین نے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد پر مشین گن سے لیس روبوٹوں کو تعینات کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہمالیائی علاقے میں نگرانی، لاجسٹکس اور دفاعی گشت کو انسانوں کی مداخلت کے بغیر مستقل طور پر انجام دینا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے روبوٹس کی تعیناتی سرحدوں پر جنگی حکمت عملی کو بدل دے گی۔ اب سرحدیں صرف انسانوں کی نگرانی کے بجائے، جدید ٹیکنالوجی جیسے نائٹ ویژن کیمرے، سی سی ٹی وی اور موشن سینسرز سے لیس ہوں گی۔ چین کی روبوٹک فوج سرحدوں پر گشت کر کے دفاعی حکمت عملی کو نئی شکل دے رہی ہے۔