بیجنگ(آئی این پی ) چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے روبوٹس کے استعمال کا آغاز کردیا گیا۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں سیاحوں کی مدد اور ٹریفک کنٹرول کے لئے سمارٹ ٹریفک روبوٹ تعینات کیے گئے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بناتا، گاڑیوں کو ہارن بجانے سے روکتا اور امتحان دینے والے طلبہ کے لئے نیک تمنائو ں کا اظہار بھی کرتا ہے