ویمن کرکٹ سیریز کے بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں:سی سی پی او
لاہور (کرائم رپورٹر ) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اقبال ٹا ئون اور صدر ڈویڑنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویڑنز کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے کرائم کنٹرول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ڈی سے کو آرڈینیشن مزید بہتر بنایا جائے اور سا ئوتھ افریقہ-پاکستان ویمن کرکٹ سیریز کے بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی، سوشل کرائمز کے خاتمے، نقب زنی اور سنیچنگ کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے م ئوثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پولیس دفاتر آنے والے سائلین کی عزت نفس کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پبلک ڈیلنگ میری اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کوئی شکایت سامنے نہیں آنی چاہئے۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ افسران سرکاری مصروفیات کی صورت میں سائلین کو بروقت مطلع کریں، وزیر اعلیٰ پورٹل، 1787، فرنٹ ڈیسک اور 15 کالز سمیت تمام درخواستوں کو مقررہ وقت میں نمٹایا جائے۔ انوسٹی گیشن ونگ بروقت چالان جمع کروائے اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں فعال کردار ادا کیا جائے۔اجلاس میں ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) ذیشان رضا، ڈی آئی جی ( آپریشنز) فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن) محمد نوید، ایس ایس پی (وی وی آئی پی سکیورٹی) طارق عزیز، اقبال ٹا ئون اور صدر ڈویڑنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن نے شرکت کی۔