ایس پی ماڈل ٹاؤن کا مجالس ،جلوسوں کے روٹس کا دورہ

طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ جلوس اور مجلس کی اجازت نہیں ہو گی
لاوڈ سپیکر ایکٹ، مجالس و جلوس کے اوقات کار اور روٹ پر عمل درآمد یقینی بنایاجائیگا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن ڈویڑنل میں امن کمیٹی کا اجلاس ہوااجلاس میں علماء کرام اور امن کمیٹی کے اراکین نیشرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑنے اجلاس کے شرکاء سے محرم الحرام سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن نے مختلف مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ بھی کیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ جلوس اور مجلس کی اجازت نہیں ہو گی لاوڈ سپیکر ایکٹ، مجالس و جلوس کے اوقات کار اور روٹ پر عمل درآمد یقینی بنایاجائیگاحکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گافرقہ ورانہ معاملات، اتحاد کیلئے امن کمیٹی کا کردار نہایت اہم ہے محرم الحرام کے دوران قیام امن اولین ترجیح ہیمحرم الحرام میں مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے