پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں جکڑا ہوا ہے، حکومت کو مکمل آزادی حاصل نہیں
وزیرِ اعظم کی بھی کوشش ہے ریلوے ٹریک کو اپ لفٹ کیا جائے تاکہ سفری سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں جکڑا ہوا ہے اور حکومت کو مکمل آزادی حاصل نہیں، حکومت پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ بجٹ عوام دوست آئے۔اپنے ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے کر اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کے ساتھ تھرکول کا ایک منصوبہ موجود ہے جس پر کام کیا جائے گا، پاکستان ریلوے نئی ٹرینیں آٹ سورس کرنے جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہلاہور سے پشاور تک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے عوام ایکسپریس ایک بہترین سہولت ہو گی جبکہ اسلام آباد کے مسافروں کے لیے پریمیئم ٹرین گرین لائن دستیاب ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی بھی کوشش ہے کہ ریلوے ٹریک کو اپ لفٹ کیا جائے تاکہ سفری سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔