دنیامیں امن اس کو ملتا ہے جو طاقت کا مظاہرہ کرے، کمزور کو کوئی امن نہیں ملتا، ہمارے پاس پیسے نہیں تھے مگر صلاحیت تھی
جب سے ہم نے پاکستان کو سنبھالا تو ملک وینٹی لیٹر پر تھا، لوگ کہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو گا مگر نہیں ہوا:وفاقی وزیر
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا موقف ہی ہے جو پہلے تھا، ہمارا موقف واضحہے جو دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں ان کو ہمارے حوالے کریں یا پھر ان سے ہتھیار لے کر معافی تلافی کروائیں ، اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسری چوائس نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر ہم آپس میں کلیئر نہ ہوتے تو بھارت سے جنگ نہ جیت پاتے، فیلڈ مارشل نے اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن میں تقریر کی تھی ، اس پوری تقریر کو انہوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں عملی جامہ پہنایا، اس جنگ کے بعد خارجہ پالیسی اچھی ہوئی ،اس سے پہلے نہیں دیکھی، ہم اوور کانفیڈنس نہیں ہیں ،پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہناتھا کہ جب سے ہم نے پاکستان کو سنبھالا تو ملک وینٹی لیٹر پر تھا، لوگ کہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو گا مگر نہیں ہوا، سعودی عرب سے جو معاہدہ ہوا ہے وہ چھوٹی بات نہیں ہے، حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری ہمارے حصے میں آئی ہے، جو سعودیہ کے پاس ہے وہ ہمارا ہے جو ہمارے پاس ہے وہ سعودیہ کا ہے، دنیامیں امن اس کو ملتا ہے جو طاقت کا مظاہرہ کرے، کمزور کو کوئی امن نہیں ملتا، ہمارے پاس پیسے نہیں تھے مگر صلاحیت تھی،بہترین فوج اور ایئرفورس ہے، ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے، امریکا پاکستان کو گھاس نہیں ڈالتا تھاآج 57بار ٹرمپ نے کہا 7 جہاز گرائے گئے