لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی مرکزی صدر پروفیسر فائزہ رعنا اور لاہور ڈویڑن کے صدر حسن رشید نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان شرمناک ہے۔ پنجاب کے اساتذہ کی تنخواہ سے عید کے موقع پر ٹیکس ریکوری کے بہانے لاکھوں کی کٹوتیاں کر لی گئیں اور چند ہزار کا ریلیف دے دیا گیا۔ڈسپئیرٹی الاو?نس گریڈ 20 اور 21 کے اساتذہ کو بھی دینے کی ضرورت ہے۔