لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے بجٹ مسترد کردیا۔ پیپلا کے عہدیداروں کا کہنا تھا صوبے کے سرکاری ملازمین کو مسلسل امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹیکس ریبیٹ کی یک مشت کٹوتی، پنشن اور لیو ان کیشمنٹ کی امتیازی ترامیم اس کی مثالیں ہیں۔ اب تنخواہ اور ڈی آر اے کے مسئلے پر بھی وفاق کی پیروی نہیں کی گئی۔ پنجاب کے کالج اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کو مسلسل جبر کی چکی میں پیسا جا رہا ہے۔ ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا کہ ہم احتجاج کیلئے ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکلیں،پیپلا اور اگیگا کے پلیٹ فارم سے جلد لائحہ عمل دیا جائے گا۔