امریکی جج کا آئی سی ای کی زیرِ حراست فلسطینی حقوق کے وکیل کی رہائی کا حکم

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی وفاقی جج نے فلسطینیوں کے حامی مسلم رہنما صلاح سرسور کی رہائی کا حکم دے دیا جنہیں امیگریشن حکام نے تقریبا 80 دن قبل حراست میں لیا تھا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جج جیمز پیٹرک ہینلن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صلاح سرسور نے یہ مضبوط مقف پیش کیا کہ انہیں فلسطین کی حمایت میں اظہارِ رائے کے باعث نشانہ بنایا گیا جو امریکی آئین کے تحت محفوظ حق ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ خارجہ پالیسی کے نام پر آزادی اظہار کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ 53 سالہ صلاح سرسور گزشتہ 32 برس سے امریکا کے قانونی مستقل رہائشی ہیں اور ریاست وسکونسن کی سب سے بڑی مسجد کے صدر ہیں