کمشنر سوشل سکیورٹی کا ہسپتال اسلام آباد کا اچانک دورہ

صفائی کے معیار پر عدم اطمینان ،غیر حاضری پر شام کی شفٹ کاڈی ایم ایس معطل 
لاہور (خصوصی رپورٹ)کمشنر محمد علی نے سوشل سکیورٹی ہسپتال اسلام آباد کا بغیر اطلاع دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور سیکشنز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، یونیفارم کی پابندی، صفائی ستھرائی، ریکارڈ کی ترتیب، ادویات کی دستیابی اور مجموعی سروس ڈلیوری کے معیار کو چیک کیا۔ کمشنر محمد علی نے ہسپتال میں صفائی کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور صفائی کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایم ایس کو آئی سی یو میں خراب اے سی کو فوری ٹھیک کرانے اور آئی سی یو کو مکمل فنکشنل کرنے کے احکامات دئیے۔ کمشنر نے یکم جولائی سے ہسپتال میں شام کی شفٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔ انہوں نے ڈیوٹی سے بغیر اطلاع غیر حاضری پر شام کی شفٹ کے ڈی ایم ایس کو معطل کر دیا۔