لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سی سی ڈی فیصل آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 4 سال سے قتل کا روپوش ملزم کوگرفتار کرلیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم محسن علی نے سال 2021 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر غلام نصیر نامی شہری کو 52 فائر مار کر بے دردی سے قتل کر دیا تھاملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درج ہے ملزمان قتل کی واردات کر کے فرار ہوگئے تھے اس کے علاوہ سی سی ڈی چنیوٹ نے نابینا خاتون کے چوری ہونے والے لاکھوں روپے مالیت کے جانور برآمد کر لیے سی سی ڈی پولیس نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا سی سی ڈی پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لیے کوشش جاری رکھے گی