4سال سے روپوش قتل کا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہے سی سی ڈی فیصل آباد نے گزشتہ 4سال سے روپوش قتل کیملزم کوگرفتار کرلیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم بلال نے 2021 میں ذکاء اللّٰہ نامی شہری کو فائر مار کر قتل کر دیا تھاگرفتار ملزم شہری کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہو گیا تھاسی سی ڈی چنیوٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، رابری، نقب زنی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیاملزم فیصل آباد، چنیوٹ سمیت مختلف اضلاع میں شہریوں سے اے ٹی ایم کے ذریعے فراڈ کرکے فرار ہو جاتا تھاملزم سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے سپردکر دیا گیاسی سی ڈی نے ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا سی سی ڈی عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لیے کوشاں ہے