مزنگ :برگر شاپ مالک اور ملازم کے درمیان جھگڑا فائرنگ ، دو افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ کے علاقے میں لیٹ آنے پر برگر شاپ مالک اور ملازم کے درمیان جھگڑا فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق مزنگ ٹیمپل روڈ پر برگر شاپ پر دکاندار اور ملازم کے مابین جھگڑامزنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیاملزم احسان اور دوکان مالک کے مابین لیٹ آنے پر جھگڑا ہواملزم نے طیش میں آکر دوکان مالکان پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر دوکان مالکان عابد اور حسین زخمی ہوئیزخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیاملزم سے پستول برآمد کرکے اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولیں ترجیح ہے