قصور(خصوصی رپورٹ) قصور کے نواح نورپور دیپالپور روڈ میں برگر شاپ پر چولہا جلانے کے دوران گیس کی لیکج سے آگ لگنے سے ایک شخص جھلس گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول میں کال موصول ہوئی کہ نورپور سٹاپ دیپالپور روڈ پر ایک برگر شاپ پر 23سالہ اشرف ولد صابر نامی شخص آگ لگنے سے جھلس گیا ہے جس پر قریبی اسٹاف کو فوری طور پر موقع کی جانب روانہ کر دیا گیا۔سٹاف جیسے ہی موقع پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ برگر شاپ پر چولہا جلانے کے دوران گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر ایک شخص جھلس گیا۔زخمی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔