خاتون کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

ٹائون شپ میں خاتون کی شناخت سومیا کے نام سے ہوئی  شادی چار سال قبل ہوئی دو بچوں کی ماں تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹائون شپ کے علاقے میں گھر سے خاتون کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی بتایا گیا ہے کہ ٹائون شپ میں واقع گھر سے سومیا خاتون کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت سومیا کے نام سے ہوئی خاتون کی شادی چار سال قبل ہوئی دو بچوں کی ماں تھی خاتون سومیا نے مبینہ طور پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔