باغبانپورہ میں فیصل نے طیش میں آکر علی پر فائرنگ کردی ،ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے گلی میں کرکٹ کھیلنے پر دو پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ گلی میں کرکٹ کھیلنے پر دو پڑوسیوں فیصل اور علی کے درمیان جھگڑا ہوگیا فیصل نے طیش میں آکر اپنے گھر گیا اور اپنے پستول سے فائرنگ کرکے علی کو زخمی کر دیا زخمی علی کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق زخمی علی کو فائر بازو پر لگا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے اور پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی