لندن (آئی این پی) بیلجیم میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہند رجب فائونڈیشن نے برطانیہ میں اسرائیلی بحریہ کی سپیشل فورس شیطیت 13اور اس کے کمانڈر وائس ایڈمرل ڈیوڈ سعار سلامہ کے خلاف جنگی جرائم کی شکایت دائر کر دی ہے۔تنظیم کے مطابق شکایت اسرائیلی فورسز کے ذریعے برطانوی پرچم بردار کشتی مدلین پر حملے کے بعد دائر کی گئی ہے۔