اسلام آباد (آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت دو ججز کیخلاف شکایت سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کردی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور جسٹس ابہر گل خان شامل ہیں ، شکایت میںکہاگیا ہے دونوں ججز بطور جج عہدے پر رہنے کے اہل نہیں۔جسٹس ابہر گل خان کی ڈگری درست نہیں،اْن کا تعلیمی ریکارڈ طلب کیا جائے۔لاہور میں خواتین ڈسٹرکٹ ججز کو ٹارگٹ کر کے دور دراز ٹرانسفر کیاجارہا ہے۔شکایت متاثرہ خواتین ججز اور جوڈیشل افسروں کے والدین کی جانب سے سا منے آئی۔ جس میں کہا گیا ہے تحفظ کیلئے اپنے نام ابھی ظاہر نہیں کرنا چاہتے