غزہ میں آپریشن حماس کے خاتمے کیلئے شروع کیا گیا لیکن غزہ کو تباہ کردیا گیا:یو این سیکرٹری جنرل
نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو بنیادی طور پر غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں اور یقین کیا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں دو ٹوک موقف دیتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں آپریشن حماس کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔حماس ابھی بھی موجود ہے لیکن غزہ کو تباہ کردیا گیا