ریاست میری لینڈ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر بھیجے گئے مشتبہ پیکٹ میں سفید پائوڈر تھا، بیمار افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
میری لینڈ (آئی این پی) امریکی فوجی اڈے پر پہنچنے والے مشکوک پیکٹ کھولنے پر متعدد افراد بیمار ہوگئے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ریاست میری لینڈ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر بھیجے گئے مشتبہ پیکٹ میں سفید پائوڈر تھا، بیمار افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔اس حوالے سے بیس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشکوک پیکٹ کھولنے کے بعد فوجی اڈے پر ایک عمارت کو خالی کردیا گیا تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں