اسرائیل ایک پوری قوم کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، گریٹا تھنبرگ

 ہم پر جو ظلم ہوا وہ اہم نہیں، واضح طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ غزہ میں نسل کشی جاری ہے
 اسرائیلی حراست میں نیند سے محروم ، پانی اور خوراک نہیں دی گئی ،مارا پیٹا گیا اور پنجروں میں بند کیا گیا
ایتھنز(آئی این پی )سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ ہم پر جو ظلم ہوا وہ اہم نہیں، اہم بات یہ ہے کہ اسرائیل ایک پوری قوم کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔گریٹا سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار کئے  گئے درجنوں کارکنان اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد یونان پہنچ گئے جہاں ان کا فلسطین کے حامی افراد نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔گریٹا تھنبرگ نے کہا کہ میں بالکل واضح طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ غزہ میں ایک نسل کشی جاری ہے، بین الاقوامی ادارے فلسطینیوں کو دھوکہ دے رہے ہیں اور وہ جنگی جرائم کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں،  ہم نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ذریعے وہ ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کی جو ہماری حکومتیں انجام دینے میں ناکام رہیں۔سوئٹزرلینڈ واپس پہنچنے والے 9 کارکنوں نے الزام لگایا کہ اسرائیلی حراست میں انہیں نیند سے محروم رکھا گیا، پانی اور خوراک نہیں دی گئی اور بعض کو مارا پیٹا گیا اور پنجروں میں بند کیا گیا