سرکاری نرخوں پر ایل پی جی نایاب، اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت

سرکاری نرخوں پر ایل پی جی نایاب، اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت

ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں مائع گیس 370 سے 550 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جس کے باعث شہریوں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں ایل پی جی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں، جبکہ دکاندار مقررہ قیمت سے کہیں زیادہ وصول کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایل پی جی ریٹیلرز کا مؤقف ہے کہ انہیں مڈل مین کی جانب سے گیس پہلے ہی مہنگے داموں فراہم کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے سرکاری نرخ پر فروخت ممکن نہیں رہتی۔ریٹیلرز کے مطابق اصل منافع مڈل مین کما رہے ہیں، جبکہ زائد قیمت وصول کرنے کا الزام ریٹیلرز پر عائد کیا جاتا ہے۔شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔